راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔
دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات سے بھی چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی کی صورتحال خصوصاً علاقائی امن پر بات کی گئی۔