راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالفطر لائن آف کنٹرول پر موجود جوانوں کے ساتھ گزاری، ان کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کےعزم کا اعادہ ہے۔ بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نےعید لائن آف کنٹرول پر فرائض سر انجام دینے والے جوانوں کے ساتھ گزاری اور نماز عید بھی ان کے ساتھ ہی ادا کی۔ اس موقع پر امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
“Foregoing routine inc in annual def budget is not a favour to the nation as we are one, through thick & thin. There shall be no impact on our response potential to any threat & quality of life of sldrs. No pay raise decision is also only for the offrs & not for the sldrs”, COAS. pic.twitter.com/ZzBA4O5NTU
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 5, 2019