پاکستان کو سیاسی ایجنڈے پر ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں بند کی جائیں، چین

Last Updated On 30 October,2019 10:40 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ رکن ممالک سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ترک کر دیں۔

چین کے ایشیائی امور سے متعلق پالیسی ساز محکمے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چین چند رکن ممالک کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، چین پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے کے موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔

چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے چند ممبر ممالک پاکستان کے خلاف سیاسی ایجنڈا رکھتے ہیں، چین اپنے دوٹوک موقف سے امریکا اور بھارت کو آگاہ بھی کرچکا ہے۔

 

 

Advertisement