مقبوضہ کشمیر: گاڑی کھائی میں جا گری، خواتین، بچوں سمیت 16 جاں بحق

Last Updated On 12 November,2019 10:01 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع دودا میں مسافروں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے بچوں، خواتین سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آیا، جہاں ضلع دودا میں مسافروں سے بھری ہوئی گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے کے باعث گاڑی میں سوار سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں، گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی جسکے باعث کھائی میں جا گری۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس دودا کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے اور طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے دوران 12 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 4 افراد طبی امداد کے دوران چل بسے۔