واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج کو یوکرین کے طیارے کی میزائل سے تباہی کا چند منٹ بعد ہی حقیقت کا پتہ چل گیا تھا لیکن یہ بات تین روز تک صدر روحانی سے بھی چھپائی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج جانتی تھی کہ انہوں نے غلطی سے مسافر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے لیکن یہ خبر چھپائی گئی۔ یہاں تک کہ صدر حسن روحانی کو بھی معاملے کی حقیقت تین روز بعد بتائی گئی۔
صدر حسن روحانی نے حادثے کا پتہ لگتے ہی الٹی میٹم دیا کہ ذمے داری قبول کی جائے ورنہ وہ استعفا دے دیں گے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی حکم دیا کہ طیارے سے متعلق حقیقت تسلیم کی جائے، آٹھ جنوری کو تہران میں یوکرین کا مسافر طیارہ میزائل حملےکا نشانہ بننے کےبعد تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار 176 افراد بھی ہلاک ہو گئے تھے۔