نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران 26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے لگ بھگ اڑھائی سو کلوميٹر کی دوری پر واقع ناشک ڈسٹرکٹ ميں يہ حادثہ اس وقت پيش آيا جب بس ايک رکشہ سے ٹکرانے کے بعد کنویں ميں گر گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 26 افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے جبکہ 32 زخميوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا ديا گيا ہے۔
دوسری طرف وزير اعظم نريندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
یاد رہے کہ بھارت کا شمار ان ملکوں ميں ہوتا ہے، جہاں ٹريفک حادثات ميں سب سے زيادہ لوگ مارے جاتے ہيں۔ وہاں سالانہ ڈيڑھ لاکھ ہلاکتيں ايسے ہی حادثات ميں ہوتی ہيں۔