فیصل آباد: امین پور بنگلہ انٹرچینج پر ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 27 January,2020 11:45 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد امین پور بنگلہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد نڑوالا روڈ پر امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔