اسرائیل کے شام میں فضائی حملے، مسافر طیارہ حملے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

Last Updated On 07 February,2020 05:32 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملے کے دوران 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ تہران سے دمشق جانے والی پرواز اسرائیلی حملے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ صبح 2 بجے کے بعد 4 اسرائیلی F-16 فائٹرجیٹس نے دمشق پر شامی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر 8 میزائل داغے۔

 

ماسکو حکام کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں 8 افرادزخمی بھی ہوئے، تہران سے دمشق جانے والی پرواز اسرائیلی حملے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے شام کے میزائل سسٹم سے بچنے کے لیے مسافر بردارجہاز کا سہارا لیا، ائیر بس اے 320 میں 172 مسافر سوار تھے۔ مسافرطیارے نے اسرائیلی میزائلوں سے بچنے کیلئے شام میں روس کے زیرانتظام خمیمم ائیربیس پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
 

Advertisement