نماز گھر میں ادا کر یں، کویت میں اذان تبدیل

Last Updated On 14 March,2020 08:14 am

کویت سٹی: (دنیا مانیٹرنگ) حکومت کویت نے کورونا کے خدشے کے باعث تمام مساجد پر نماز باجماعت عارضی طور پر روک دی ہے

جمعہ کی نماز کویت کی کسی بھی مسجد میں ادا نہیں کی گئی اور اذان بھی تبدیل کردی گئی ۔ مساجد میں پانچوں فرض نمازوں کے لیے مقررہ وقت پر اذان دی گئی ۔تاہم موذن حضرات نے لائوڈ سپیکر سے یہ اعلان بھی کیا کہ سب لوگ نماز وہیں ادا کرلیں جہاں وہ اس وقت موجود ہیں۔ کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی وزارت اوقاف نے بیان میں کہا کہ صحت حکام کی ہدایات اور دارالافتا کے فتوے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے