نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نڈر لیڈر ثابت، انٹرویو کے دوران زلزلہ آنے پر بالکل نہ گھبرائیں

Last Updated On 25 May,2020 01:42 pm

ویلنگٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے خود کو بہادر لیڈر ثابت کر دیا، ٹی وی انٹرویو کے دوران زلزلہ آیا لیکن وہ بالکل نہیں گھبرائیں۔

اینکر نے پوچھا کیا آپ محفوظ ہیں، کیا انٹرویو جاری رکھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا وہ محفوظ جگہ پر ہیں۔ نیوزی لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت ولنگٹن سے 90 کلو میٹر شمال کی طرف تھا۔

واضح رہے کہ جسنڈا آرڈن نیوزی لینڈ کی ہردلعزیز خاتون لیڈر ہیں، گزشتہ برس کرائسٹ چرچ واقعے میں ایک آسٹریلوی شدت پسند نے 2 مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جس پر جسنڈا آرڈن نے مسلم کمیونٹی کا بھرپور ساتھ دیا اور حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بہترین اقدامات کئے۔