کویت میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کیلئے بل تیار

Last Updated On 07 July,2020 10:54 am

کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کیلئے بل تیار ہو گیا، منظوری سے غیرملکیوں کو واپس جانا پڑے گا۔

کویتی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، قانون ساز کمیٹی نے قانونی معقولیت کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کو دیگر کمیٹیوں سے بھی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

اگر یہ بل قانون بن گیا تو آٹھ لاکھ بھارتی تارکین وطن کو کام چھوڑ کر واپس جانا ہو گا، مسودے میں دیگر ملکوں جن میں فلپائن، مصر اور پاکستان شامل ہیں، ان ورکرز کی تعداد بھی کم کرنے کی بات کی گئی ہے۔

واضح رہے عالمی سطح پر پھیلنے والی بیماری کورونا کے سبب عالمی معیشت سکڑ رہی ہے جس کی وجہ سے خلیجی ریاستیں اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کو واپس بھجوا رہی ہیں تا کہ ان کی معیشت پر زائد بوجھ کم کیا جا سکے۔