امریکا کا آن لائن کلاسز والے غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 07 July,2020 10:24 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے زیرِ تعلیم ان بین الاقوامی طلبا جن کی کلاسیں مکمل طور پر آن لائن ہو چکی ہیں، کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلبا کو امریکہ چھوڑنا ہو گا اور اگر وہ خزاں کے سمسٹر کے دوران امریکہ میں رہنا چاہتے ہیں تو انھیں ایسا کورس لینا ہوگا جہاں آف لائن کلاسیں جاری ہوں۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ قواعد کی پاسداری نہ کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وبا کے باعث کئی یونیورسٹیاں اپنی کلاسوں کو آن لائن نظام پر منتقل کر رہی ہیں۔