بھارت میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، ملبے تلے دبے 60 افراد کو بچا لیا گیا

Published On 25 August,2020 03:44 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، ملبے تلے دبے 60 افراد کو امدادی کارکنوں نے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریاست مہاراشٹرا کےضلع رائے گاد میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت میں47 رہائشی فلیٹ تھے جن میں 2 سو سے زائد افراد رہائش پذیر تھے۔

حکام کے مطابق شدید زخمیوں کو ممبئی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، عمارت گرنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ بھارت میں مون سون کے دوران پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے واقعات معمول ہیں۔