سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشتگرد برینٹن کو سزا سنانے کی حتمی کارروائی

Published On 24 August,2020 12:49 pm

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشتگرد برینٹن کو سزاسنانے کیلئے سماعت کا آغاز ہو گیا، نیوزی لینڈ کی عدالت میں متاثرین نے بیانات قلمبند کروائے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور تیسری مسجد میں بھی فائرنگ اور آتشزدگی کا منصوبہ رکھتا تھا۔

کرائسٹ چرچ میں مسجد النور پر حملے ک آسٹریلین نژاد دہشت گرد کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت کا آغاز ہو گیا۔ نیوزی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ

دہشت گرد ایش برٹن میں واقع تیسری مسجد پر بھی فائرنگ اور آتشزدگی کا منصوبہ رکھتا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے۔
دہشت گرد نے مہینوں پہلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کر لی تھی۔ حتمی سماعت میں سزا سنائی جائے گی۔ سزا پیرول کے بغیرعمر قید ہو سکتی ہے۔

اگلے تین دنوں میں جاں بحق ہونےوالوں کے مزید لواحقین اپنے بیانات قلم بند کروائیں گے۔ سفاک حملہ آور نے 15 مارچ 2019 کو دو مسجدوں میں فائرنگ کرکے 51 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔