واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ نے صدارتی مہم میں حریف جوبائیڈن پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ انہوں نے کہا جو بائیڈن منتخب ہوگئے تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا۔
امریکا صدارتی مہم میں سیاسی پارہ انتہا کو چھونے لگا ہے اور الزامات کی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ورجینیا انتخابی ریلی میں ڈیموکریٹک امیدوار پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جوبائیڈن صدر بن گئے تو امریکا چین کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔
اس سے قبل نیشنل کنونشن میں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کو تباہی قرار دیا تھا۔