واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کی مشہور زمانہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹریلر کو جوائن کر لیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں ٹریلر پر ان کے گیارہ ہزار سے زائد فالورز ہو چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اب تک ٹریلر پر 4 ویڈیوز اپ لوڈ کی جا چکی ہیں، جنھیں لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ چین کی کمپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اسے دو ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ٹریلر کے 250 ملین صارفین ہیں۔
ایک اور امریکی کمپنی بائٹ بھی ٹک ٹاک کی حریف ہے جبکہ فیس بک نے کچھ عرصے پہلے ہی عوامی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ویڈیو شئیرنگ ایپ بنائی ہے جسے ریلز کا نام دیا گیا ہے۔