واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدرٹرمپ نے ایران پر اسلحہ پابندیوں میں توسیع کے معاملے پر سکیورٹی کونسل میں جوہری معاہدے کا اختیار استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف اسنیپ بیک کا اختیار استعمال کریں گے، ماہرین کے مطابق اس عمل میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
امریکا اگلے ہفتے سلامتی کونسل میں ایران کےخلاف جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی شکایت کرے گا، ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق معاہدے سے نکلنے کے باوجود اسے شکایت کا اختیار حاصل ہے، سلامتی کونسل کو امریکی شکایت پر 30دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں ایران پر اسلحہ پابندیاں خودبخود دوبارہ لاگو ہو جائیں گی۔