نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ اور پرسنل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

Published On 03 September,2020 01:17 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ اور پرسنل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔

مودی کی ذاتی ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاونٹ کو ہیک کر کے ہیکرز نے اس پر لکھا ہے کہ میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کوویڈ۔19 کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں عطیہ دیں۔

ٹوئیٹر حکام نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے، ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے کہا ہے اس پورے معاملے کی تیزی سے جانچ کر رہے ہیں۔