امریکا: خودکشی کے رجحان میں 57 فیصد تک اضافہ

Published On 16 September,2020 12:20 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک عشرے کے دوران 10 سال سے 24 سال کی عمر کے بچوں اور جوانوں میں خودکشی کے رجحان میں 57 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2007 سے 2018 کے دوران خود کشی کی شرح 57 فیصد تک بڑھ گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2018 میں 10 سے 24 اور 15سے 35سال کی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی تھی۔ ماہرین نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے کا رجحان کم آبادی والی ریاستوں الاسکا، مونٹانا، نیو میکسیکو و دیگر میں زیادہ ہے۔