برطانیہ میں کورونا قابو سے باہر ہونے لگا، مدد کیلئے فوج طلب

Published On 22 September,2020 07:11 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر قابو سے باہر ہونے لگا، وزیر اعظم بورس جانسن نے قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کروانے کے لیے فوج طلب کر لی۔ ماسک نہ پہننے پر دو سو پاؤنڈ جرمانہ عائد ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورنا وائرس کی نئی لہر سامنے آنے کے بعد ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔

وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی روک تھام کے لیے نیا پلان پارلیمنٹ میں پیش کیا جس کے تحت چھ سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی اور ماسک ہر شہری کےلیے لازمی قرار دیا گیا، بپ کرفیو کے تحت رات دس بجے کے بعد تمام عوامی مقامات بند کردیے جائیں گے۔

بورس جانسن نے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوج بھی طلب کی جو پولیس کی معاونت کرے گی۔ برطانوی حکومت کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صورتحال ایسی ہی رہی تو نومبر تک روزانہ 200 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔
 

Advertisement