اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی، وائرس سے بچاؤ کی ویکسین 'کینسینو' کے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، پہلےدو مرحلوں کے ٹرائل چین میں کئے گئے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا، ویکسین کے ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی اہم ہے۔
ایگزایکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، ویکیسین کا دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا، تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسین کا ٹرائل ہوگا، یہ ویکسین چین میں فوج اور پولیس کیلئے منظور ہوچکی ہے۔
Just launched the phase 3 trials for a Covid19 vaccine in Pakistan. Vaccine has been developed by a chinese company. A total of 40,000 people will participate in this trial in 7 countries, of which 8 to 10, 000 will be Pakistani. Initial results expected in 4 to 6 months
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 22, 2020
ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کوویڈ 19 ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز ہوگیا، ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیار کی ہے، آزمائشی مرحلے میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد شریک ہوںگے، جس میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوںگے، ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔