کورونا کے پھیلاو میں ‌کمی آنے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق‌

Published On 20 September,2020 10:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کے پھیلاو میں‌ کمی آنے لگی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران وبا سےایک شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 416 ہو گئی۔ ملک میں 34 ہزار 544 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 640 افراد میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہو گئی ہے جن میں سے کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 6 ہزار 952 ہے۔ کورونا سے متاثرہ 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں 98 ہزار 368، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 626 کیسز، خیبرپختونخوا 37 ہزار 317، بلوچستان میں 14 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 16 ہزار 124، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 450 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 517 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 60 ہزار 924 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 837 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 2 لاکھ 92 ہزار 303 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement