کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا ، تباہ ہونے کے باعث زیر تربیت کیڈٹس سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چار سو کلو میٹر دور ایک ایئر بیس پر اترنے کے دوران اے این 26 طیارہ تباہ ہوگیا۔ طیارے پر کل 27افراد سوار تھے جن میں سے 22 فوجی کیڈٹ بتائے جاتے ہیں۔
طیارے پر سوار افراد میں سے دو شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق تاحال طیارہ تباہ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ سوشل میڈیا پر حادثے کے بعد کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔