لندن: (روزنامہ دنیا)یورپی یونین نے کہاہے کہ اس کے 7 رکن ممالک میں کورونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے متعدی بیماریوں کے مرکز کی سربراہ نے خبردار کیاہے کہ سپین، رومانیہ، بلغاریہ،کروشیا، ہنگری، چیک ریپبلک،مالٹا کے ہسپتالوں میں نئے داخل ہونے والوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ دیگر رکن ممالک میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ادھر یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر نے کہا کہ دوسری لہر تشویش کی بڑی وجہ ہے ،اسے روکنے کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں،سات رکن ممالک میں نئے مریضوں کا تناسب بتدریج بڑھ رہاہے ،صورتحال مارچ سے بھی زیادہ خراب ہورہی ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی شہر مارسیل میں بارز،ریسٹورنٹس،جمز بند کرنے کی ہدایت کردی گئی،پیرس میں بارز کو جلدی بند کرنیکا حکم دیاگیاہے ،جرمن کابینہ کے دوسرے وزیرکو کورونا ہونے پرقرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔