ڈھاکا: (ویب ڈیسک) چین اور بنگلا دیش میں بڑھتی ہوئی قربت بھارت کو کھٹکھنے لگی، بنگلا دیش میں کام کرنے والے چینی انجینئر کے قتل کا الزام’را‘ پر عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی ٹیکنیشن لاؤ فن کو ضلع فروز پور میں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈشپ برج کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔
فیروزپور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤ فن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیشن تھے۔
قتل ہونے والے چیف ٹیکنیشن کے مترجم نے بتایا کہ لاؤ فن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے کے جا رہے تھے جہاں پر ان پر حملہ ہوا اور وہ زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
فیروزپور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔
بنگلا دیشی فوج کے میجر ریٹائرڈ دلاور حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کروایا۔
Its reported that Indian RAW assassinated Chinese Chief Technician in Bangladesh to oust China from Bangladesh. pic.twitter.com/w94heSrUZZ
— Major Delwar Hossain (Retd) (@MajorDelwar_Rtd) October 7, 2020
دوسری جانب بنگلا دیش کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔