امریکی الیکشن: ریاست مشی گن سے جوبائیڈن کی جیت میں مسلمانوں کا اہم کردار

امریکی الیکشن: ریاست مشی گن سے جوبائیڈن کی جیت میں مسلمانوں کا اہم کردار

تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں مشی گن کے مسلمان ووٹروں کااہم کردار، اہم سوئنگ سٹیٹ جو بائیڈن کو دلوانے میں مسلمان ووٹروں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

انگیج ایکشن نامی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ مشی گن میں مسلمانوں نے متفقہ طور پر جو بائیڈن کی حمایت کی تھی اور 81 ہزار مسلمان ووٹرزوں نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کی ممکنہ فتح کے امکانات، وی وی آئی پی سکیورٹی دیدی گئی

مسلمانوں کو جو بائیڈن کی حمایت میں اکٹھا کرنے کے لیے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ کے ذریعے وائٹ ہاؤس سے نکالنے کی اپیل کی تھی۔

مشی گن میں جوبائیڈن نے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے صدر ٹرمپ کو شکست دی جبکہ گزشتہ انتخابات میں ہیلری کلنٹن اس ریاست سے گیارہ ہزار ووٹوں سے ہار گئی تھیں۔