تمام امریکیوں کے بھروسے پر پورا اتروں گا: جوبائیڈن

تمام امریکیوں کے بھروسے پر پورا اتروں گا: جوبائیڈن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آگے کا سفر تھوڑا مشکل ہے لیکن سبھی امریکیوں کا صدر بن کر دکھاؤں گا، چاہے اس کے لیے مجھے کسی نے ووٹ دیے ہوں یا نہیں۔ میں آپ کے بھروسے پر پورا اُتروں گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی میڈیا کی طرف سے فتح کے اعلان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی فتح کے اعلانات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن جوبائیڈن نے جیت لیا: امریکی میڈیا

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جوبائیڈن اپنی فتح کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں اور اس کے لیے ان کے حامی میڈیا ان کی مدد کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے، جو نہیں چاہتے کہ حقیقت سامنے آئے اور الیکشن ابھی ختم نہیں ہوا۔