ترکی: :کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت کا اختتام ہفتہ پر کرفیو لگانے کا اعلان

Published On 18 November,2020 11:55 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا۔ صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک وبا کے حوالے سے تشویشناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

ترکی میں کرونا بے قابو ہو گیا جس پر حکومت نے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ دارالحکومت انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک وبا کے حوالے سے تشویشناک صورتحال سے گزر رہا ہے، کورونا کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

صدر نے کہا کہ اس ویک اینڈ سے رات 8 سے صبح 10 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، کیفے اور ریسٹورنٹس صرف ڈلیوری سروسز دے سکیں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔ صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، گذشتہ روز مزید 3 ہزار 819 افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور مہلک وائرس سے مزید 103 لوگ جان سے گئے۔
 

Advertisement