واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے پر غور کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناراض ریپبلکن کی جانب سے بھی ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، امریکی صدر کو ہٹانے کے لئے کابینہ کا 25 ویں آئینی ترمیم فعال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پچیسویں آئینی ترمیم امریکی صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ اور نائب صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کے لئے نا اہل قرار دینا ہوگا، نائب صدر مائیک پینس اور کابینہ کو ٹرمپ کی اہلیت کے خلاف ووٹ کرنا ہو گا، کابینہ کے فیصلے کے بعد امریکی نائب صدر کوقائم مقام صدر کا چارج ملے گا۔
رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کانگریس سے اپیل کرنے کا اختیا رہوگا، ٹرمپ کی اپیل کے بعد دونوں ایوانوں کو دو تہائی اکثریت سے ٹرمپ کو نااہل قراردینا ہوگا، ٹرمپ کی صدارت کے خاتمہ میں صرف 13 روز باقی ہیں۔