نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کسانوں کے دھرنے سے بوکھلا گئی، متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا، دلی سمیت دیگر شہروں میں بھی کسانوں کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
دلی اور اس اطراف میں کسانوں کے دھرنے جاری، مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات کے 9 دور ناکام ہو گئے، کسان رہنما کہتے ہیں کہ سرکار احتجاج کو طول دینا چاہتی ہے، اسی لیے مذاکرات ناکام ہو رہے ہیں۔
کاشتکاروں نے دلی میں 26 جنوری کو بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے،حکومت نے دھرنوں میں شریک متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا، موہالی میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔
بھارتی حکومت کی پریشانی کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ رکوانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔