بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، نئی دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Published On 19 January,2021 10:20 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کا منظم احتجاج مسلسل جاری ہے، نئی دلی کی طرف تاریخی ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

کسان رہنماؤں نے کہا ہے مودی سرکار نے آر ایس ایس کے ذریعے سازشیں کر کے کسان تحریک میں دراڑ ڈالنے کی کوششیں کیں جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 26 جنوری کولاکھوں ٹریکٹر نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر دلی پہنچیں گے، بھارتی فوج کی مسلح پریڈ پر کسان بھی ٹریکڑوں کے ساتھ پریڈ کریں گے۔

واضح رہے حکومت نے دھرنوں میں شریک متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں اس کے باوجود احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں احتجاج کیا گیا، موہالی میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔