بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں سونے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن پھنس گئے، ریسکیو ورکرز مزدوروں کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صوبے شین ڈونگ میں دھسنی ہوئی سونے کی کان سے مزدوروں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ رابطے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے ایک پتلا راستہ بنا رکھا ہے۔ کان کنوں نے ایک نوٹ لکھ کر بھیجا ہے جس پر لکھا ہے کہ انہیں میڈیسن اور خوراک کی اشد ضرورت ہے، گذشتہ ہفتے مائن میں دھماکے کی وجہ سے کان کن پھنس گئے تھے۔