نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا ویکسین تیار کرنے والے پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جسکے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقع بھارت کے شہر پونے میں واقع سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں پیش آیا، جس میں پانچ افراد جل کر ہلاک ہوگئے، حکام کا کہنا ہے آگ وسیع رقبے پر پھیلی انسٹیٹیوٹ کی زیر تعمیر عمار ت میں لگی جو کورونا ویکسین کی تیار ی کے پلانٹ سے کچھ دور واقع عمارت میں لگی۔
ادارے کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے سے کورونا ویکسین کی پروڈکشن متاثر نہیں ہوئی،آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔