بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، کئی روز سے مسلسل ایک سو سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر بیجنگ حکام نے ٹیسٹنگ کا عمل تیز کردیا۔
دارالحکومت بیجنگ کے کئی علاقوں میں عوامی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کے مراکز پر لوگوں کی سینکڑوں میٹر لمبی لائن لگ گئی۔ شنگھائی میں تمام ہسپتالوں کے سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز چین میں 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم جمعہ کو یہ تعداد کم ہوکر 103 پر آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ نے پہلی بار کورونا سے متاثرہ علاقے میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔