نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم بری طرح ناکام ہوگئی، شہریوں نے ویکسین پرعدم اعتمادکا اظہار کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے دنیا کی سب سےبڑی ویکسی نیشن مہم کا دعویٰ کیا ہے جو ناکام ہوگئی ہے، فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز اورڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے ویکسی نیشن سے ا نکار کیاہے اوراس کے نتائج پر شکوک وشبہات کااظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین کروڑ افرادکےہد ف میں سے ابھی تک صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو ہی ویکسین لگائی جاسکی ہے۔
دوسری جانب مودی نے ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کرکے ان کو بھارتی سائنسدانوں پر اعتبار کرنے کی اپیل کی ہے۔