میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں‌ پر نکل آئے، جمہوریت بحال کرنے کا مطالبہ

Published On 07 February,2021 10:58 am

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی، لوگ فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جمہوریت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

دارالحکومت ینگون میں طلبہ، نوجوانوں اورسیاسی کارکنوں نے ریلی نکالی، مظاہرین نے جمہوریت کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی لوگوں نے احتجاج کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انٹرنیٹ بند کرنے کو گھناؤنا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی عوام کے انسانی حقوق کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت نے انٹرنیٹ کو معطل کر رکھا ہے۔