امریکہ میں 71 سالہ ڈرائیور نے کار شہریوں پر چڑھا دی، 3 افراد ہلاک، 6 زخمی

Published On 16 March,2021 11:32 am

سین ڈیگو: (دنیا نیوز) امریکی شہر سین ڈیگو میں 71 سالہ ڈرائیور نے کار شہریوں پر چڑھا دی، حادثے میں تین افراد ہلاک، 6 زخمی ہو گئے۔

اکہتر سالہ ڈرائیور نے اس وقت کار شہریوں پر چڑھا دی جب وہ بارش سے بچنے کے لیے انڈر پاس میں موجود تھے، حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق انڈر پاس میں بے گھر افراد بھی موجود تھے، ڈرائیور نے زخمیوں کی مدد بھی کرنے کی کوشش کی، زیادہ عمر اور کمزروی کے باوجود کار چلانے پر بوڑھے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
 

Advertisement