میانمار: جمہوریت کی بحالی کیلئے احتجاج کرنیوالوں پر فورسز کی فائرنگ، مزید 12 ہلاک

Published On 15 March,2021 07:07 pm

برما: (دنیا نیوز) میانمار میں فورسز نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جاری مظاہروں پر ایک بار پھر براہ راست فائرنگ کردی جس میں مزید 12 شہری ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لیے شہریوں کا احتجاج جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی طرف ایک مرتبہ پھر براہِ راست فائرنگ کی، فائرنگ سے مزید 12 افراد چل بسے، "مینگیان " اور "ماگوے " میں زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں میں خاتون بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ینگون میں فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 34 افراد ہلا ک ہوئے۔

عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک میانمار میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سکیورٹی فورسز کی طرف سے براہِ راست فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر متعدد لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فوج کی طرف سے مارشل لاء لگانے کے بعد اب تک 2150 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

دوسری طرف چین نے میانمار میں موجود اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اب تک متعدد چینی فیکٹریاں نظر آتش کردی گئی ہیں۔
 

Advertisement