ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نئے دور میں داخل ہو گیا، کفالہ سسٹم میں بڑی تبدیلی کی گئی، مملکت میں ملازمت کا نیا قانون آج سے نافذ العمل ہو گا۔
سعودی عرب نے کفالت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، نئے قانون میں غیرملکیوں کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار حاصل ہوگا۔ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا بھی حق حاصل ہو جائے گا۔ غیر ملکی کارکن کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے۔
غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کےلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ غیر ملکی کارکن دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کرسکتا ہے بشرطیکہ نیا آجر ملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔
غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا بھی حق دار ہے۔ نئے نظام کا مقصد آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں لچکدار ماحول پیدا کرنا، لیبر مارکیٹ کو مزید پر کشش بنانا اور آجر اور اجیر کے معاہدے کی اہمیت کو منوانا اور اسے مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
سعودی عرب میں 84 لاکھ غیر ملکی کام کررہے جو نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔