ریاض: (دنیا نیوز) سعودی صحرا پر موٹر ریلی کا انعقاد ہوا، میزبان ملک کے ڈرائیور یاسر سائیدن نے میدان مار لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ تیرہ منٹ اڑتیس سیکنڈ میں طے کیا۔
ساحلی ٹریک پر سعودی موٹر ریلی کے انعقاد نے ایونٹ کو پرکشش بنا دیا، صحرائی دھول اور سمندری ہواؤں نے ڈرائیورز کے لیے مشن امپوسبل بنائے رکھا، دنیا بھر کے ڈرائیورز نے اپنی مہارتیں دکھائیں، رفتار، کنٹرول اور منزل پر بروقت پہنچنے کے مشن سے مقابلہ دلچسپ بن گیا جس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے۔
سعودیہ کے یاسر سائیدن اور ان کے روسی ساتھی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ تیرہ منٹ اور اڑتیس سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔