سکریمنٹو: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنونی نے بزنس کمپلیکس میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچے سمیت چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر اورنج کے بزنس کمپلیکس میں پیش آیا، امریکی میڈیا کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر لاشیں دیکھی گئیں، پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آورزخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور جائے واردات کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔