میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کا جمہوریت کی بحالی کیلئے احتجاج جاری

Published On 31 March,2021 10:04 pm

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں عوا م نے جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاج کیا، راکین ریاست میں فوج اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری ہیں۔ فوج کی دھمکیوں کے باوجود ینگون کی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ شہریوں نے گرفتار سیاسی رہنماؤں کی آزادی کا مطالبہ کیا، مل کر انقلابی ترانہ بھی گایا۔

ملک کے جنوبی شہر میں عوام نے سورج نکلنے سے قبل مارچ کیا، مرنے والوں کی یاد میں شمع بھی روشن کیں۔

ریاست راکین میں فوج اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی، پناہ گزینوں کی بڑی تعداد جان بچا کر تھائی لینڈ پہنچنے لگی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی بغاوت کے خلاف احتجاج ہوا، مظاہرین نے شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی فوجیوں کی بے حسی کی نئی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوجی تشدد سے جان بچا کر ریاست منی پور آنے والے پناہ گزینوں کو مرنے کے لئے واپس میانمار بھیج دیا گیا۔
 

Advertisement