سعودی شہزادہ بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے

Published On 12 April,2021 10:11 am

ریاض :(روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شہزادہ بندر بن فیصل آل سعودکیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی، ان کا گزشتہ روز (اتوارکو)انتقال ہواتھا، نماز جنازہ آج اداکی جائے گی۔

شہزادہ بندر بن فیصل نے سوگواران میں 13 بیٹے اور بیٹیاں چھوڑے ہیں۔
 

Advertisement