کورونا ویکسین لگوانے والوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ

Published On 05 April,2021 11:23 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کرنے والوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان کے مطابق صرف ان لوگوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس کورونا ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ موجود ہوگا ۔

قواعد و ضوابط کے تحت عمرے کی ادائیگی سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین لگانا ضروری ہے ۔ سرٹیفکیٹ کے بغیر مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

Advertisement