ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا، پاور پلانٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لئے باہر احتجاج کررہے تھے۔
چٹاگانگ میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے ملازمین امتیازی سلو ک اور استحصال کے خلاف احتجاج کررہے تھے جب پولیس نے فائرنگ کردی جس میں پانچ افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے الزام لگایا کہ دو ہزار سے زائد افراد نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا، پاور پلانٹ چین کے تعاون سے تیار کیاگیا تھا۔