ارجنٹائن میں برازیلی صدر کے کورونا سے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹنے کیخلاف احتجاج

Published On 15 April,2021 10:28 am

بیونس آئرس: (دنیا نیوز) ارجنٹائن میں برازیل کے سفارت خانے کے باہر برازیلی صدر کے کورونا وبا سے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دارالحکومت بیونس آئرس میں برازیلی سفارت خانے کے باہر لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا کر برازیل کے صدر بولسونارو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ برازیل کے صدر دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے خطے میں وبا زیادہ بری طرح پھیل گئی ہے۔

شرکا نے برازیلی صدر کی ایسی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن میں انہیں وائرس کی صورت میں دکھایا گیا تھا۔