آسٹریلیا: ساحلی علاقوں میں طوفان، بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد گھر تباہ

Published On 12 April,2021 04:26 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے مغربی ساحلی علاقوں میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کئی گھر تباہ ہو گئے، ہزاروں افرادبجلی سے محروم ہو گئے۔

سیروجا Seroja نامی طوفان سے آسٹریلیا کا ساحلی علاقہ کلبری Kalbarri سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے۔ شہر کی 70 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں بھی جاری ہے ،آسٹریلوی حکام نے مزید کئی علاقوں میں طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کر دیے ہیں۔۔