الجیریا میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے، خواتین اور بچے بھی شریک

Published On 11 April,2021 09:53 am

الجائرز: (دنیا نیوز) شمالی افریقا کے ملک الجیریا میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، لوگوں نے فری الجیریا کے نام سے مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے سیاسی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے لیے احتجاج کیا، شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ ملک پر مسلط حکمرانوں کو فرانس کا حمایتی قرار دے رہے تھے۔

لوگوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ان کے ملک میں مکمل جمہوریت ہو گی اور ان کے بچے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ احتجاج میں بچوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔