واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے اسلحہ سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر جاری کر دیا، محکمہ انصاف اسلحہ رکھنے والوں کے پس منظر کی جانچ کرے گا۔
صدرجو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات وبا کی شکل اختیار کر چکے ہیں، یہ بین الاقومی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کے لواحقین سے دکھ کا بھی اظہار کیا، اس نئے ایگزیکٹیو آرڈر کو امریکی کانگریس کی تصدیق کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں امریکن فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔