واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) جوبائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے روکی گئی فلسطینیوں کی امداد بحال کردی، اقوام متحدہ نے امریکہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کو 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد ملے گی جس کا آغاز اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی فنڈنگ کیساتھ ہو گا۔ ا مریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کو 15 کروڑ ڈالر ، معاشی و ترقیاقی امور کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ ایک کروڑ ڈالر قیام امن کے پروگراموں کیلئے ہوں گے ۔
اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے مذکورہ امریکی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیل نے فلسطین کو امداد کی بحالی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔